ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں عالمی وباء سے ایک ہی دن 54 ؍افراد لقمہ اجل، 24 گھنٹوں کے دوران بنگلورو میں 1148 سمیت ریاست بھر میں 2062 پوزیٹیو کیس

کرناٹک میں عالمی وباء سے ایک ہی دن 54 ؍افراد لقمہ اجل، 24 گھنٹوں کے دوران بنگلورو میں 1148 سمیت ریاست بھر میں 2062 پوزیٹیو کیس

Thu, 09 Jul 2020 11:09:32    S.O. News Service

بنگلورو،9؍ جولائی (ایس او نیوز) عالمی وباء کو رونا وائرس کا قہر ہنوز جاری ہے ریاست میں ایک ہی دن کورونا وائرس کے 2062 کیس درج ہوئے ہیں۔ اب تک کی یہ ریکارڈ تعداد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کی زد میں آکر بنگلورو میں 13 سمیت ریاست بھر 54 ؍افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

ریاست میں کورونا وائرس کا خوفناک پھیلاؤ رکنے اور تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے، ہر گزرتے لمحے اور دن کے ساتھ کورونا وائرس کے نئے معاملات میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے، کرناٹک میں ان لاک۔2 میں غیر معمولی نرمی کی وجہ سے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا متاثرین تشویشناک حد تک اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ کرناٹک میں ایک ہی دن کورونا وائرس کے پوزیٹیو معاملات کی تعداد 2062 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے جاری تازہ جانکاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق بروز منگل شام 5 بجے سے پروز چہارشنبہ شام 5 بجے تک 2062 نئے کورونا کیس سامنے آئے، اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 28877 ہوگئی ہے۔ راجدھانی بنگلورو میں ایک ہی دن 1148 معاملات پیش آئے ، بنگلورو اب محفوظ شہروں کے زمرے سے باہر ہوکر نہایت خطرناک زون میں داخل ہوگیا ہے۔

جن اضلاع میں کورونا وائرس کے پوزیٹیو معاملے سامنے آئے ان کی تفصیل اس طرح ہے۔ بنگلورو میں 1148 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے، 13؍اموات درج کی گئیں۔ دکشن کنڑا میں 183، دھارواڑ میں 89، کلبرگی میں 66 ، میسورو میں 59 ، بیلاری میں 59، بنگلورو دیہی ضلع میں 37 ، رام نگرم میں 34، چکبالاپور میں 32، اُڈپی میں 31، ہاویری میں 31، بیدر میں 29، بیلگاوی میں 27، ہاسن میں 26، ٹمکورو میں 24، باگل کوٹ میں 24، چکمگلورو میں 23، منڈیا میں 20، اُترکنڑا میں 19، داونگیرے میں 18، رائچور میں 17، شیموگہ میں 17، کولار میں 16، یادگیر میں 11، کوپل میں 11، گدگ میں 5 اور وجئے پور میں 4 پوزیٹیو کیس سمیت ریاست بھر میں 2062 معاملات پیش آئے ہیں۔

ریاست بھر میں جملہ 54 ؍ افراد کورونا سے فوت ہوگئے ہیں۔ ریاست میں کورونا وائرس سے علاج کے دوران اب تک مرنے والوں کی تعداد 470 ہوگئی ہے، جبکہ کورونا وائرس سے اب تک 11876 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جنہیں اسپتالوں سے ڈسچارج بھی کردیا گیا ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس کے ایکٹیو اور فعال کیسوں کی تعداد 16527 ہے جو مختلف کووڈ اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جبکہ 452 افرادانتہائی نگہداہشت وارڈ (آئی سی یو ) میں زیر علاج ہیں۔  778 افراد ڈسچارج ہوئے ہیں۔


Share: